بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹی 20 سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے، الزاری جوزف

52
بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹی 20 سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے، الزاری جوزف

جمیکا۔29جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف نے کہا ہے کہ بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی 20سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کو اس کی ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کلین سویپ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ابتدائی ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ الزاری جوزف نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیشی کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 2 جولائی کو ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا۔