حکومت کا فی الحال پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا فی الحال پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی مالیاتی بل 2022ء میں ترامیم کے دوران محسن داوڑ کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ترمیم ایوان کی طرف سے حکومت کو 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ حکومت ایک روپے سے لے کر 50 روپے تک پٹرولیم لیوی عائد کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فی الحال حکومت کا پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔