سیشن کورٹ لاہور،مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور

اہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 24جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور۔5جون (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں ثاقب چڈھر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 24جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد نے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالت نے24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور آئندہ سماعت تک ثاقب چدھڑ کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔