گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی اطالوی قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اطالوی قومی دن کی تقریب میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں اطالوی قونصل جنرل فابریزیو بیلی اور سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کراچی۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اطالوی قومی دن کی تقریب میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں اطالوی قونصل جنرل فابریزیو بیلی اور سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت اہم سفارتی شخصیات اور شہر کے ممتاز عمائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے اطالوی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام ، دیرینہ دوستی اور موثر تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھانے پر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔سید محمد نہال ہاشمی نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اطالوی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو بہترین اور سازگار مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے پاک-اٹلی تعلقات کی مضبوطی کے لیے عوامی روابط کو ناگزیر قرار دیا اور مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں