عالمی یوم ماحول کے موقع پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا
عالمی یوم ماحول کے موقع پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 05 جون (اے پی پی):عالمی یوم ماحول کے موقع پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر ممتاز،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثمان اظہر، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس نوید اکرم شیخ،قائمقام چیئرمین ایپٹپما حافظ محمد اصغر،چیئرمین سائزنگ ایسوسی ایشن شکیل انصاری،ریکٹر یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر شائستہ شفیق کے علاوہ طلبا وطالبات بھی شریک تھے۔تقریب میں تعلیمی وتحقیقی شعبوں،سرکاری حکام،صنعتکاروں نے ماحولیاتی تحفظ کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے پائیدار صنعتی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔اس موقع پر شرکا نے ماحولیاتی تحفظ کے خصوصی عہدنامہ پر اپنے دستخط کرکے ماحول دوست اقدامات کا اعادہ کیا۔








