بلدیاتی اداروں کے یونین مزدوراتحاد و آل ٹی ایم ایز کے چیئرمین قیصر باچہ نے بروز جمعة المبارک کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز سے متعلق صوبائی وزیر بلدیات میناخان آفریدی سے ملاقات

بلدیاتی اداروں کے یونین مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کا صوبائی وزیر بلدیات سے ملاقات ‘تنخواہ اور پنشن کے مسائل سے آگاہ کیا

پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):بلدیاتی اداروں کے یونین مزدوراتحاد و آل ٹی ایم ایز کے چیئرمین قیصر باچہ نے بروز جمعة المبارک کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز سے متعلق صوبائی وزیر بلدیات میناخان آفریدی سے ملاقات کیں۔تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر کو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کو 21 مئی کو تنخواہیں جاری ہوئی لیکن بدقسمتی سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین عیدالاضحی کے موقع بھی تنخواہ اورپنشنز سے محروم رہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تذبذب کے شکار ہے لہذا حکومت کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز جلد سے جلد کریں اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فنانس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو فوری تنخواہیں اورپنشز جاری کئے جائیں تاکہ ملازمین کی تنخواہ اور پنشز کامسئلہ حل ہوسکیں ، اس موقع پر مزدوراتحاد و آ ل ٹی ایم ایز کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہا8 جون بروز پیر کو کیپٹل میٹروپولیٹن میں احتجاج کیاجائیگا اور جب تک تنخواہ اور پنشز جار ی نہ ہوتو تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

مزید خبریں