ڈی پی او مری تنویر رضا سپرا کی زیر صدارت اجلاس، عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈی پی او مری تنویر رضا سپرا کی زیر صدارت اجلاس، عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

راولپنڈی۔5جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری تنویر رضا سپرا نے ڈی پی او آفس مری میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی، ایس ڈی پی او مری عرفان بٹ، ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں نعیم احمد، ڈی ایس پی ٹریفک مری غازی سہیل شہزاد، ڈی ایس پی لیگل ابرار سرور اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر عظمت حیات نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ تعطیلات میں ڈسٹرکٹ پولیس مری اور سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے سیاحوں اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈی پی او مری تنویر رضا سپرا نے عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران بہترین فرائض سرانجام دینے والے ڈسٹرکٹ پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس مری کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد (Certificates of Appreciation)CC-III سے نوازا۔ڈی پی او مری نے کہا کہ عوامی خدمت، امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران اور جوانوں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔