14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںرمضان المبارک کی مناسبت سے ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں...

رمضان المبارک کی مناسبت سے ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں خصوصی صفائی انتظامات جاری ہیں،بابر صاحب دین

- Advertisement -

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ماہِ رمضان میں شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر16 رمضان سہولت بازاروں اور سستے چینی مراکز پر 2 شفٹوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 100سے زائد تعینات ورکرزصفائی یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے 9ٹائونز میں مساجد کی صفائی دھلائی پر بھی مامور ہے۔

راوی ٹاون،شالیمار ٹائون،عزیز بھٹی ٹائون، گلبرگ ٹائون،ڈی جی بی ٹی،سمن آباد ٹائون، علامہ اقبال ٹائون،نشتر ٹائون اورواہگہ ٹائون کی مساجد میں واشنگ ایکٹیویٹی کی جا رہی ہے۔مزید برآں رمضان المبارک میں تمام ٹائونز میں تراویح کے مقامات اورجامع مساجد پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مساجد اور تراویح مراکز کے گرد اورملحقہ راستوں پر صفائی اور پانی کا چھڑکا ئوکیا جا رہا ہے۔ سالڈ ویسٹ سے متعلق شکایات کو ہر 30منٹ کے بعد چیک کرنے اور رمضان سہولت بازار سے موصول ہونے والی شکایات کو 10منٹ میں حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں