اسلام قبول کرنے سے جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، جرمن نومسلم

مکہ مکرمہ۔13مارچ (اے پی پی):جرمن نومسلم عبدالمالک کا کہنا ہے اسلام قبول کرنے سے جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ایس پی اے کے مطابق نومسلم عبدالمالک نے اپنے قبول اسلام کے بارے میں بتایا کہ میرے والدین جرمن ہیں اور وہ غیرمسلم ہیں۔ ہمارے پڑوس میں ایک امام مسجد رہتے تھے۔ جب بھی ان سے ملاقات ہوتی وہ مجھے بعض دینی کتب دیتے اور اسلام …

مکہ مکرمہ۔13مارچ (اے پی پی):جرمن نومسلم عبدالمالک کا کہنا ہے اسلام قبول کرنے سے جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ایس پی اے کے مطابق نومسلم عبدالمالک نے اپنے قبول اسلام کے بارے میں بتایا کہ میرے والدین جرمن ہیں اور وہ غیرمسلم ہیں۔ ہمارے پڑوس میں ایک امام مسجد رہتے تھے۔

جب بھی ان سے ملاقات ہوتی وہ مجھے بعض دینی کتب دیتے اور اسلام کے بارے میں بتایا کرتے تھے ایک دن میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ان سے تفصیلی بات کروں۔جب امام مسجد سے بات کی تو انہوں نے مجھے دین اسلام کے بارے میں جو کچھ بتایا اسے سن کر دل کی کیفیت ہی بدلتی گئی۔

ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جس راستے کی مجھے لاشعوری طور پر تلاش تھی وہ اسلام ہی ہے۔اسلام قبول کرنے کے بعد دعا گو ہوں کہ میرے والدین بھی نورِ ہدایت کو اختیار کر لیں جبکہ میری خالہ بھی مسلمان ہو چکی ہیں اور اب ہم بے حد پرسکون ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تین ہفتے قبل شادی ہوئی تھی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ازدواجی زندگی کے ابتدائی ایام الحرمین الشریفین میں گزاریں تاکہ تاحیات ان کی برکات سے فیض یاب ہوسکیں۔