ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے باضابطہ طور پر ’’سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک (جلد اول)‘‘ کا اجرا کردیا گیا، جو سپیشل سکیورٹی یونٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع، عملی اور تربیتی دستاویز ہے۔
سندھ پولیس کی طرف سے ’’سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک (جلد اول)‘‘کا اجرا

مزید خبریں
کراچی۔25مئی (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے باضابطہ طور پر ’’سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک (جلد اول)‘‘ کا اجرا کردیا گیا، جو سپیشل سکیورٹی یونٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع، عملی اور تربیتی دستاویز ہے۔ یہ ہینڈ بک پولیس کے ٹیکٹیکل یونٹس، ایمرجنسی رسپانڈرز، سائبر ماہرین اور دیگر متعلقہ سکیورٹی ماہرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے یہاں پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ یہ ہینڈ بک اس ضرورت کے تحت تیار کی گئی ہے کہ موجودہ دور کے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق خصوصی تربیت کے موجود خلا کو پُر کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر کی پولیسنگ کے لیے ناگزیر ہے کہ ایک فعال، تکنیکی اور پیشگی حکمتِ عملی پر مبنی نظام اپنایا جائے تاکہ دہشت گردی، سائبر کرائم، ہنگامی حالات، وی وی آئی پی سکیورٹی اور حساس نوعیت کے واقعات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
ہینڈ بک مختلف اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں ٹیکٹیکل ریڈیو کمیونیکیشن، ٹیکٹیکل موٹر ڈرائیونگ، اسلحے کا مؤثر استعمال، آئی ای ڈی کا تدارک، غیر مہلک ہتھیار، رِنگز آف سکیورٹی کا تصور، اہم تنصیبات کا تحفظ، ایمرجنسی رسپانس، آفات کا انتظام، پروٹیکٹو سکیورٹی ڈیوٹیز، موٹرکیڈ آپریشنز، وی وی آئی پی سکیورٹی پروٹوکول، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل انتہا پسندی اور مستقبل کی سکیورٹی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کتاب میں حقیقی تجربات، معیاری طریقہ کار، مقامی مثالیں اور بین الاقوامی سکیورٹی اصول شامل کیے گئے ہیں، جنہیں پاکستان کے حالات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تیاری میں سینئر پولیس افسران، فوجی ماہرین، بیوروکریٹس، انسٹرکٹرز اور سکیورٹی ماہرین نے حصہ لیا۔یہ ہینڈ بک ملک بھر کے پولیس ٹریننگ اداروں اور خصوصی سکیورٹی اکیڈمیز کو رہنمائی، جائزے اور نفاذ کے لیے فراہم کی جائےگی۔








