سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی 16 ستمبر کو جاری کرے گا

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی 16 ستمبر کو جاری کرے گا۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک کی زری پالیسی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پیر 16 ستمبرکو ہو گا جس میں نئی زری پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں اسی روز پریس ریلیز کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی 16 ستمبر کو جاری کرے گا۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک کی زری پالیسی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پیر 16 ستمبرکو ہو گا جس میں نئی زری پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں اسی روز پریس ریلیز کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔