شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 43،گجرات 32، لاہور22، نارووال 21، منڈی بہاوٗالدین11، جہلم ،مری 6، منگلہ ، حا فظہ آباد، سرگودھا 3، راولپنڈی 2، اٹک ایک ، مالم جبہ 29، بالاکوٹ 17سیدو شریف16، کاکول 14، چترال 7، دیر بالا 9،دروش 7، کالام ، چراٹ ،میر کھانی 5،راولاکوٹ ، کوٹلی 9، مظفر آباد 8، گڑھی دوپٹہ 6،گوپس ، استور2 اور بونجی میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور سکرنڈ میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔