صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان یونیورسٹی میں تین روزہ لائیو سٹاک ایکسپو کا افتتاح کیا

137

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو بلوچستان یونیورسٹی میں تین روزہ لائیو سٹاک ایکسپو کا افتتاح کیا۔ صدر مملکت نے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل وسیم اشرف، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ، معاون خصوصی میر اعجاز سنجرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر انوار پانیزئی اور دیگر صوبائی حکام بھی موجود تھے۔