13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے قومی اصلاحی تحریک کے وفد...

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے قومی اصلاحی تحریک کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 23 فروری (اے پی پی):مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے قومی اصلاحی تحریک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز صوبائی صدر سہراب علی کی سربراہی میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر نائب صدر ریٹائرڈ ایس ایس پی میاں نصیب جان خان،مرکزی ترجمان جاوید خان ایڈوکیٹ، مردان ڈویژن صدرہمایون خان خلجی، ضلع مردان صدر شیر محمد خان، پشاور صدر جان افضل خان، صوابی صدر شہریار خان، مالیاتی سیکرٹری حاجی ایاز خان، پریس سیکرٹری ساجد گل بہار اور ضلع چارسدہ صدر حاجی ابراہیم مہمند ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔

ملاقات میں معاشرتی برائیوں، خصوصاً آئس نشے اور دیگر جرائم کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قانونی معاونت، آگاہی مہم اور حکومتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ وفد نے بیرسٹر ڈاکٹرسیف کو قومی اصلاحی تحریک کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک معاشرے میں نہ صرف اصلاحی کام کرتی ہے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی مصروف ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے قومی اصلاحی تحریک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہر ممکن حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو نشے اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں اور حکومت ایسے مثبت اقدامات میں بھرپور تعاون کرے گی۔قومی اصلاحی تحریک کے وفد نے حکومتی دلچسپی اور معاونت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ اصلاحی اور فلاحی کاموں سمیت سماج کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565045

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں