38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںعوام کو سستی اور معیاری گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے...

عوام کو سستی اور معیاری گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ،نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے بدھ کو پٹرولیم/گیس کے شعبوں کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

چیف پٹرولیم سیکشن نے ملک میں پٹرولیم اور گیس کی مروجہ پالیسیوں اور اس پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں نگران وزیر منصوبہ بندی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں نگران وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کی کونسل نے ریفائنری پاکستان کی منظوری دی تھی جس میں میں پٹرولیم سیکٹر کی ترقی کے لئےاصول طے کئے گئے تھے جن میں کارکردگی، شفافیت، مسابقت، مالیاتی عملداری اور ماحولیاتی ذمہ داری شامل ہیں۔

- Advertisement -

بریفنگ میں نگران وزیر منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس پیداوار کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے جن میں گیس کے مختلف ذرائع ایل این جی اور ایل پی جی سمیت دیگر ذرائع شامل ہیں تاکہ عوام کو سستی اور معیاری گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دو منصو بوں پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور تاپی پر کام جاری ہے جبکہ ان منصوبوں کے پاکستان کی ترقی میں انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ سیکشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ان منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں