21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں بلوچستان پر بات کرنے سے کترانے والے لوگ کس...

قومی اسمبلی میں بلوچستان پر بات کرنے سے کترانے والے لوگ کس منہ سے بلوچستان میں دھرنوں میں شرکت کر رہے ہیں، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان پر بات کرنے سے کترانے والے لوگ کس منہ سے بلوچستان میں دھرنوں میں شرکت کر رہے ہیں؟، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا علامہ راجہ ناصر عباس اسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے جس کے ایک رکن کی نشاندہی پر سردار اختر مینگل کے خطاب سے قبل ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نامکمل ہونے پر ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ مستعفی ہوگئے؟

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے اور اپنا منافق چہرہ دکھانے کے لیے وفد مستونگ پہنچ گیا ہے۔ اگر انہیں بلوچستان کا واقعی درد ہوتا تو اسمبلی میں خاموش رہنے کے بجائے بلوچستان کی آواز سنتے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تو آپ کانوں میں ہیڈ فونز لگا کر بیٹھے رہتے ہیں اور ایک سرٹیفائیڈ چور کے لیے نعرے لگانے میں مصروف ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کون سی پی ٹی آئی بلوچستان سے ہمدردی کا دعویٰ کر رہی ہے، جس کا وزیر اعظم شدید سردی میں کوئٹہ کی سڑکوں پر انصاف کے لیے لاشیں رکھ کر دھرنا دینے والی معصوم ہزارہ مائوں اور بیٹیوں کو ‘بلیک میلر’ کہتا تھا؟انہوں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی کی لہر میں جل رہا ہے، اسے سیاسی فوائد کے لیے مزید آگ میں نہ جھونکا جائے۔انہوں نے سیاسی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "خدارا! اپنی منافقت اور دہری سیاست بند کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں