لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
لاہور، تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ، دو افراد زخمی

مزید خبریں
لاہور۔1جون (اے پی پی):لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مزید علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔








