وفاقی وزیرداخلہ کی خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔قوم کے بہادر بیٹے جرات کےساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جری سپوتوں پر ناز ہے۔

مزید خبریں