31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریں‏لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت...

‏لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے،وزیر اعظم

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‏لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں