21.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمہاراشٹر، مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

مہاراشٹر، مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

- Advertisement -

ممبئی۔16مارچ (اے پی پی):بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے چھترپتی سمبھاجی نگر میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ہندو انتہا پسندوں تنظیموں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل نے مقبرے کو تباہ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھمکی کے پیش نظر ضلع پولیس حکام نے گزشتہ روز مقبرہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقبرے پر مقامی پولیس کے علاوہ سٹیٹ ریزرو پولیس فورس( ایس آر پی) کا ایک دستہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقبرہ کی حفاظت کے لئے انسپکٹر سطح کے دو سینئر افسران 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ مقبرہ کی طرف جانے والی سڑک پر دو مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور دو فکس پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ مقبرہ پر آنے والے ہر شخص کی تلاشی لی جارہی ہے اور پھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ادین راجے بھوسلے نے بھی چھترپتی سمبھاج نگر ضلع میں واقع اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں