نگران حکومت کے اقدامات سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 58 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

101
سٹاک ایکسچینج

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 58ہزار 198پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 58ہزار198پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں827سے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ،دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس58ہزار198کی حد عبور کر گیا۔