اسرائیل جنگ میں غزہ کے 8 لاکھ بچے بےگھر ہو چکے ہیں ، یونیسف

غزہ ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ’یونیسیف‘ کے ترجمان ٹوبی فلکر نے کہاکہ اسرائیل جنگ میں غزہ کے 8 لاکھ بچے بےگھر ہو چکے ہیں ۔ یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فلکر نےعرب ٹی وی الجزیرہ کو بتایا کہ کہ 800,000 سے زیادہ بچے اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں، اور بھیڑ بھری پناہ گاہوں میں مشکل ماحولیاتی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ غزہ …

غزہ ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ’یونیسیف‘ کے ترجمان ٹوبی فلکر نے کہاکہ اسرائیل جنگ میں غزہ کے 8 لاکھ بچے بےگھر ہو چکے ہیں ۔ یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فلکر نےعرب ٹی وی الجزیرہ کو بتایا کہ کہ 800,000 سے زیادہ بچے اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں، اور بھیڑ بھری پناہ گاہوں میں مشکل ماحولیاتی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

غزہ میں داخل ہونے والی امداد بہت کم ہے اور یونیسیف جنوب کے ہسپتالوں میں طبی سامان لانے میں ناکام ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یونیسیف کے پاس غزہ میں5سال سے کم عمر کے 340,000 بچے ہیں اور وہ سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں۔یونیسیف نے بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا۔