کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اپنے ایک روزہ دورے پر تربت پہنچ گئے ۔
وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں ۔تربت ائیرپورٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی ، ڈی آئی جی پولیس مکران مسرور عالم اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے استقبال کیا ۔
نگران وزیراعلیٰ تربت میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت اور کیچ لائیبریری اور لا کالج کا بھی دورہ کریں گے۔