وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا تیز آندھی اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ تر جمان محکمہ اطلاعات خیبرپختونخواکے مطابق انہوں نے کہا کہ تیز آندھی اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کی طرف سے متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔