ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا اورمنشیات فروشی میں ملوث 6مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے گٹکاماوا،آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں
سٹی پولیس کی کارروائیاں،گٹکاماواومنشیات فروشی میں ملوث6ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 06 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا اورمنشیات فروشی میں ملوث 6مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے گٹکاماوا،آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ہفتہ کو ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شاہد ، محمد جہانگیر ، محمد ایاز،عبد الغفور،مشتاق اور محمد سلمان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو گارڈن اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔








