وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

APP66-19 KARACHI: November 19 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meeting Governor Sindh Muhammad Zubair at Governor House. APP

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
صوبہ کی امن و امان کی صورتحال سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال

کراچی ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ملک کی شہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں۔ کراچی میں دیر پا امن و امان کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے معاشی ،اقتصادی ، تجارتی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں،صنعت کار ، تاجر اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر ز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وفاقی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔