وزیر اعظم شہباز شریف کی سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھ کے عوام کو مبارکباد

ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ کے عوام کو ان کے ثقافتی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

اتوار کو سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہا برس سے سندھ کی تہذیب نہ صرف اس خطے بلکہ انسانیت کی تہذیب میں اپنی تقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔

آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن،پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں تمام سندھی بھائیوں اور بہنوں کو اس دن پر بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اتوار کو صوبے اور ملک کے دیگر علاقو ں میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے۔