وزیر اعلی سندھ کی ڈہرکی آمد ، ہندو برادری کے رہڑکی دربار کے گدی نشین کے انتقال پر تعزیت کی

وزیر اعلی سندھ کی ڈہرکی آمد ، ہندو برادری کے رہڑکی دربار کے گدی نشین کے انتقال پر تعزیت کی

سکھر۔ 26 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزرا کے ہمراہ ڈہرکی جا کر ہندو برادری کے روحانی پیشوا کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی ۔ وزیر اعلی سندھ صوبائی وزرا کے ہمراہ ڈہرکی کے شہر رہڑکی پہنچے ۔

انہوں نے ہندؤں کے روحانی پیشوا اور رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سادھ رام کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سادھ رام کے انتقال سے ذاتی طور پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ مراد علی شاہ نے تمام عقیدت مندوں اور رہڑکی صاحب کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاولا، ایم پی اے امداد پتافی، صوبائی مشیر گیان چند ایسیرانی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ۔

مزید خبریں