وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تہران سے مشہد روانہ

179
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے دو روزہ دورے کے دوران بدھ کو تہران سے مشہد روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مشہد میں زیارتوں کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنا دو روزہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوں گے۔