Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںوفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 574 سے کم ہو کر 433 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 340 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 04، گھاس کے 08 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 74 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں