18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف...

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی ملاقات، ریلوے کی ترقی اور مستقبل کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اعزازی نوعیت کی تھی جس میں دونوں رہنمائوں نے ریلوے کی ترقی اور مستقبل کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے وفاقی وزیر حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ریلوے کے کامیاب آپریشن اور بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے،ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد مسافروں کو یرغمال بنانے پر بھی اظہارافسو س کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے مزید ترقی کرے گا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے شاہد اشرف تارڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے استحکام اور بہتری کے لیے سابقہ قیادت کا تجربہ اور رہنمائی نہایت اہم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ریلوے کے جاری منصوبوں اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ملاقات میں باہمی احترام اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے ریلوے کے مزید استحکام اور ترقی کے لیے یکجہتی کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573642

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں