ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستانی بلے باز جویریہ خان اور عائشہ ظفر کی شاندار سنچریاں

105

کولمبو ۔ 10 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم کی بلے باز جویریہ خان اور عائشہ ظفر نے پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ میں شاندار سنچریاں سکور کیں، یہ جویریہ کے کیریئر کی دوسری اور عائشہ کی پہلی سنچری ہے۔ جمعہ کو پاپوا نیوگنی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بلے بازوں جویریہ خان اور عائشہ ظفر نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچریاں سکور کیں، عائشہ 115 اور جویریہ 100 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں۔