22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ...

ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر24فیصداضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر24فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.824ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 2.284ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو342ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو306ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12فیصدزیادہ ہے، فروری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 305ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں خدمات کے شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.207ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.685ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں