پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقے تہکال عاشق آباد نہر میں 5 سالہ بچہ گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور انجنئیر نوید اختر کے مطابق تہکال عاشق آباد نہر میں 5 سالہ بچہ عثمان ولد اورنگزیب گر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم اور ایمولینس موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد بچے کو نہر …
پشاور، تہکال عاشق آباد نہر میں 5 سالہ بچہ گر کر ڈوبنے سے جاں بحق

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقے تہکال عاشق آباد نہر میں 5 سالہ بچہ گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور انجنئیر نوید اختر کے مطابق تہکال عاشق آباد نہر میں 5 سالہ بچہ عثمان ولد اورنگزیب گر گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم اور ایمولینس موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد بچے کو نہر سے نکال لیا اور ان کی جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔








