22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور، صوبائی وزیرخوراک سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت...

پشاور، صوبائی وزیرخوراک سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او ) کے نمائندہ وفد نے پشاورمیں ملاقات کی، جس میں صوبے میں غذائی تحفظ اورباہمی دلچسپی کے دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ فرخ توئیروف کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران ایف اے او کے سربراہ فرخ توئیروف نے خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی اوردیگرمنصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت صوبے میں غذائی تحفظ اورمختلف شعبوں میں تعاون میں دلچسپی رکھتاہے اوراس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اورمحکمہ خوراک کے انتظامی امورکو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک میں اصلاحات کے ذریعے شفافیت اورکارکردگی کومزید بہتربنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری اورمحفوظ خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

- Advertisement -

اس موقع پرسیکرٹری خوراک ثاقب رضا اسلم سمیت محکمہ خوراک کے دیگراعلیٰ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے صوبے میں جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت اورخیبرپختونخوا حکومت کے درمیان اشتراک اورتعاون کے منصوبے پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559815

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں