راولپنڈی۔ 6مارچ (اے پی پی) راولپنڈی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونایٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راولپنڈی میں چھ میچ ہوچکے ہیں۔ساتواں میچ آج 7 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونایٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں 8 واں اور آخری میچ 8 مارچ کو ملتان سلطان اور اسلام یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونایٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز شامل ہیں۔