گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں جنوری کے دوران 55.02 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) جنوری 2020ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 55.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 29.24 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019ءکے دوران 18.86 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری 2019ءکے مقابلہ میں جنوری 2020ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 10.38 ملین ڈالر یعنی 55فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔