کورونا وائرس کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ، عالمی ادارہ صحت

World Health Organization
World Health Organization

بیجنگ ۔ 6 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کو سنجیدگی سے نہیںلیا جا رہا، فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈ ہانوم گیبریسس نے بتایا کہ پورے یورپ اور امریکہ میں یہ وائرس پھیل گیا ہے اور اس سے تقریبا 85 اقوام کے3003 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک لاکھکے قریب متاثر ہوئے ہیں۔اس وبا نے بین الاقوامی کاروبار، سیاحت، کھیلوں کے مقابلوں اور سکولوں کو شدید متاثر کیا ہے ، تقریبا 300 ملین طلبا کے علاوہ مذہبی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور پوپ فرانسس کو اپنا نظام الاوقات تبدیل کئے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، بیت المقدس کو لاک ڈاو¿ن کے تحت رکھا گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ یہ وبا ہرامیر اور غریب کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی ذمہ داری وزارت صحت پر چھوڑنے کے بجائے تمام شعبوں کو مربوط کریں کیوںکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ امریکا میں نرسنگ کی سب سے بڑی یونین نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ہزاروں نرسوں کے سروے سے پریشان کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ یونین کے حفظان صحت کے ماہر جین تھامسن کے مطابق ہمارے ملک کے ہسپتالوں سپتالوں کا ایک بہت بڑا حصہ کورونا کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ نیشنل نرسز یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر بونی کاسٹیلو نے میڈیا کو بتایا کہ نرسیں ضروری ذاتی حفاظتی آلات کے بغیر کام کر رہی ہیں اور اس بیماری سے نمٹنے کے لئے تعلیم اور تربیت کی کمی ہے۔