چھ ماہ کے دوران 9 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، ایف بی آر

95

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 9 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 7لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ یکم جولائی 2016ءسے جنوری 2017ءتک ایسوسی ایشن آف پرسنز نے 41 ہزار سے زائد گوشوارے جمع کرائے۔ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 33 ہزار سے زائد گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔