چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی محمد نواز رضا اور طارق محمود سمیر کے برادرِ نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی و پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) دستور کے صدر محمد نواز رضا اور ایم نیوز کے سینئر تجزیہ نگار طارق محمود سمیر کے برادرِ نسبتی چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی و پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) دستور کے صدر محمد نواز رضا اور ایم نیوز کے سینئر تجزیہ نگار طارق محمود سمیر کے برادرِ نسبتی چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے محمد نواز رضا،طارق محمود سمیر اور سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

مزید خبریں