کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جنوبی کوریا کے قونصل جنرل Yi Sung Ho گورنرہائوس میں ملاقات کی،
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،باہمی تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری اعلامیہ کےمطابق گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جنوبی کوریا دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریاکی سرمایہ کاری سے روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے کئی شعبے سرمایہ کاری کے لئے موافق ہیں جن سے فوری فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ جنوبی کوریا نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کے سرمایہ کار کئی شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔