گورنر مدینہ منورہ نے 35 نئے سکولوں کا افتتاح کردیا

86
Saudi railway
گورنر مدینہ منورہ

مدینہ منورہ ۔20نومبر (اے پی پی):گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے 35 نئے سکولوں کا افتتاح کردیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ نے 50 کروڑ ریال کی لاگت سے تیار ہونے والے 35 نئے سکولوں کا افتتاح کردیا ،

اس موقع پر وزیر تعلیم یوسف البنیان بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزارت تعلیم مدینہ منورہ کے سکول کرایے کی عمارتوں سے آزاد سلوگن کے تحت مدینہ ریجن میں سرکاری سکول تعمیر کرا رہی ہے۔نئے سکول پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تعمیر کیے گئے ہیں جن کی بدولت رواں سال کے وسط تک کرایے کی عمارتوں والے سکولوں کی تعداد 8 فیصد تک کم ہوجائے گی

۔2024 تک مدینہ منورہ شہر میں کرایے کی عمارت میں کوئی سکول نہیں رہے گا۔ 2025 سے 2027 کے آخر تک مدینہ کے دیگرمضافاتی علاقوں میں بھی کرایے کی عمارتوں میں قائم سکولوں سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے گا۔