یومِ آزادی پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے پاکستان سے لازوال محبت اور وابستگی کا پیغام د یا ہے، جشن آزادی کی آمد پرمعاشرے کےہرطبقہ فکرکی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپوراظہارکیا جارہا ہے۔اوورسیزکشمیریوں نے وطن سے دوری کے باوجود پاکستان سے اپنی گہری محبت اورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی فاصلے ان کے دلوں کو وطن سے جدا نہیں کر سکتے، ان کی دعائیں آج …
یومِ آزادی پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال محبت اور وابستگی کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):یومِ آزادی پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے پاکستان سے لازوال محبت اور وابستگی کا پیغام د یا ہے، جشن آزادی کی آمد پرمعاشرے کےہرطبقہ فکرکی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپوراظہارکیا جارہا ہے۔اوورسیزکشمیریوں نے وطن سے دوری کے باوجود پاکستان سے اپنی گہری محبت اورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی فاصلے ان کے دلوں کو وطن سے جدا نہیں کر سکتے، ان کی دعائیں آج بھی اپنے ملک کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن سے دوری بھی ہم کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، 14 اگست آتے ہی دل کو پاکستان کی یادیں گھیرلیتی ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ہر یومِ آزادی پر خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میں اپنے لوگوں کے درمیان ہوں، دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی یومِ آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستانی اور کشمیری اپنے وطن کی محبت کبھی نہیں بھولتے۔ شہری نے کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان اور کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور شناخت سے روشناس کراتے ہیں تاکہ وطن سے محبت کا یہ ورثہ ہمیشہ زندہ رہے۔
اوورسیز کشمیری شہری نے کہا کہ جب بھی سبز ہلالی پرچم بلند ہوتا ہے یا قومی ترانے کی آواز کانوں میں گونجتی ہے، دل فخر اور محبتِ وطن کے جذبے سے بھر جاتا ہے، ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، پاکستان کی عزت، وقار اور مثبت تشخص ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا، اوورسیز کشمیری بہن بھائیوں نے ملک خداداد کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔








