25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو این سیکرٹری جنرل کی پائیدار ترقی کے اہداف کو بچانے اور...

یو این سیکرٹری جنرل کی پائیدار ترقی کے اہداف کو بچانے اور بہتر دنیا کی جانب لوٹنے کے لئے متحد ہونے کی اپیل

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔20ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل انتونیو گوتیرس اور 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی نے پیر کو عالمی رہنماؤں اور خیر سگالی سفیروں کے ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف کو بچانے اور بہتر دنیا کی جانب لوٹنے کے لیے عالمی اپیل میں شمولیت کی۔

اقوا م متحدہ کے سرابرہ نے کہا کہ دنیاکو یوکرین جنگ اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کئی بحرانوں کا سامناہے ۔انہوں نے اس موقع پر تمام عالمی رہنماوں سے موجودہ بحرانوں پر قابو پانے ، بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں سے مزید مالیات اور سرمایہ کاری کی اپیل کی ۔

- Advertisement -

انہوں نے تنازعات، آب و ہوا کی تباہی، تقسیم، بے روزگاری، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور دیگر موجودہ چیلنجز کو بڑا خطرہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید انتطار کرنے کا وقت نہیں ہے بلکہ اقدامات پر عمل درآمد کرنے کا وقت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہم تعلیم کے بحران ، بےروزگاری ،خواتین کے مساوی حقوق،صحت کی دیکھ بھال ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آب وہوا میں تبدیلی جیسے چیلنجز پرسمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں نہ ہی چھوڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام شعبوں کے لئے نوجوان اور آنے والی نسلیں کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں اور اب ہم انہیں مزید مایوس نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں جن خطرات کا سامنا ہے وہ متحد ہوکرحل کیے جاسکتے ہیں ۔ جنرل اسمبلی کے صدر کاسابا کوروسی نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہاکہ یہ درپیش چیلنجز سے پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے اور وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بہتری کی جانب لانے بارے سنجیدہ ہو جائیں جس کے تمام خوشگوار نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسی دنیا جو آب و ہوا کے بحران سے دوچار ہے وہ ہمارے لیے پائیدار مستقبل فراہم نہیں کر سکتی ہے اور ہم بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ آب وہوا کا بحران ناکام معاشرے کا باعث ہوگا جس میں کوئی ناپید نسل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک منصفانہ، محفوظ اور صحت مند دنیا کے مستحق ہیں جس کاحال اور مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں