اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے 27 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سے 12 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہیں‘ 418 ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘ بعض کیسز کے چالان مکمل ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں غلام سرور خان کے توجہ مبذول نوٹس پر وزیر مملکت نے ایوان کو …
،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے 27 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سے 12 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہیں‘ 418 ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘ بعض کیسز کے چالان مکمل ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں غلام سرور خان کے توجہ مبذول نوٹس پر وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ اس دھرنے کی وجہ ایوان کا متفقہ بل بنا تھا ۔ اس بل پربعد میں سیاسی مقاصد کے لئے پوائنٹ سکورنگ شروع ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا حالانکہ اس بل میں پارلیمان کی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت شامل تھی حتیٰ کہ ایک رکن والی جماعت بھی بل کا حصہ تھی تاہم اس بل کے حوالے سے ساری کوتاہی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی نے یہ اندازہ نہیں لگایا تھا کہ یہ صرف ووٹ کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔ ا








