چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ماس ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو برونز میڈلز اپنے نام کرلیے۔ پاکستانی ماس ریسلر محمد عاصم نے 90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایران کے کھلاڑی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا
چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز ، پاکستان کی ماس ریسلنگ میں شاندار کارکردگی، دو برونز میڈلز اپنے نام کرلیے

مزید خبریں
لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ماس ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو برونز میڈلز اپنے نام کرلیے۔ پاکستانی ماس ریسلر محمد عاصم نے 90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایران کے کھلاڑی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ پاکستان کی خاتون ماس ریسلر اقرا نصیب نے 90 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹیگری کے برونز میڈل مقابلے میں ایرانی حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستانی دستے کے سربراہ نواب فرقان خان نے محمد عاصم اور اقرا نصیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماس ریسلرز نے عالمی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے، چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کیلئے دو برونز میڈلز کا حصول پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عاصم اور اقرا نصیب کی ایران کے خلاف کامیابیاں پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پاکستان کیلئے ماس ریسلنگ میں کامیابیوں اور تمغوں کا سفر جاری اور امید ہے کہ قومی کھلاڑی مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا نام مزید روشن کریں گے۔نواب فرقان خان نے پاکستانی ماس ریسلرز کی کامیابیوں میں تعاون پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور حکومتِ پاکستان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ سرکاری سرپرستی اور تعاون سے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کے بہتر مواقع میسر آرہے ہیں۔







