پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر …
وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرپیرنورالحق قادری کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹر پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے بنیادی مسائل کی حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور تعاون کے ساتھ فنڈز منظور ہوگئے ہیںاور مرحلہ وار تعمیر ی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا، اس خطیر فنڈز کے خرچ کرنے سے خیبر ایجنسی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کروانے کا انتظام کیا جارہا ہے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو عورتوں کیلئے ہیں اُس میں اس سال اضافہ کردیا گیا ہے‘ ترقی کا یہ سفر انشاءاللہ خیبر ایجنسی کے عوام کے تعاون کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ترقی کے عمل کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارالے رہے ہیں‘ میں عوام سے کہتا ہوں کہ ایسے عناصر کی باتوں پر یقین نہ کرے جو خیبر ایجنسی کی ترقی کے خلاف ہیں،انشاءاللہ بہت جلد خیبر ایجنسی کے عوام بہت بڑی خوشخبری کی طور پر اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی سکیم بہت بڑے پراجیکٹ پر کام کا آغاز دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے جوکہ خیبر ایجنسی کی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہے۔








