ء 2018کے دوران 6.9 ملین ڈالر کا شہد برآمد

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) 2018ء کے دوران 6.9 ملین ڈالر کا شہد برآمد کیا گیا ہے۔ نئی منڈیوں تک رسائی سے شہد کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں بعض نایاب اقسام کے پھول اور پودے پائے جاتے ہیں اور ملک میں 20 مختلف اقسام کا شہد پیدا کیا جاتی ہے جس کی دنیا بھر …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) 2018ء کے دوران 6.9 ملین ڈالر کا شہد برآمد کیا گیا ہے۔ نئی منڈیوں تک رسائی سے شہد کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں بعض نایاب اقسام کے پھول اور پودے پائے جاتے ہیں اور ملک میں 20 مختلف اقسام کا شہد پیدا کیا جاتی ہے جس کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سے شہد درآمدات کرنے والا بڑا ملک ہے اور مجموعی شہد کی قومی برآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 70.6 فیصد ہے جبکہ یو اے ای کا حصہ 15.1 فیصد اور کویت کا حصہ 6.3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں تک رسائی کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے شہد کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔