آئرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر3.5 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 147.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجومالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.5 فیصدزیادہ ہے،

مالی سال 2021 میں آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 142.6 ملین ڈالرکارمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مئی 2022 میں آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 12.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 14.6 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 12.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال 2022 کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر6.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔