آئل کمپنیوں کی گزشتہ سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش کی بھرپور سرگرمیاں

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ملک میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ سال کے دوران تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں بھرپورانداز میں جاری رکھیں اوراس دوران 437 مربع کلومیٹر کے علاقہ کی 2 ڈی اور1240 مربع کلومیٹر علاقہ کا تھری ڈی سیسمک سروے مکمل کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ تیل وگیس کے ممکنہ علاقوں میں 93 کنووﺅں کی کھدائی (ڈرلنگ) کی گئی۔سرکاری …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ملک میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ سال کے دوران تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں بھرپورانداز میں جاری رکھیں اوراس دوران 437 مربع کلومیٹر کے علاقہ کی 2 ڈی اور1240 مربع کلومیٹر علاقہ کا تھری ڈی سیسمک سروے مکمل کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ تیل وگیس کے ممکنہ علاقوں میں 93 کنووﺅں کی کھدائی (ڈرلنگ) کی گئی۔سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ان میں سے بعض کنوﺅیں تجزیاتی مراحل میں ہیں جبکہ 13 میں نئی دریافتیں ہوئی ہیں ، صرف گزشتہ 4 مہینوں میں 105.18 ایم ایم سی ایف ڈی اور5 ہزار358 بیرل یومیہ تیل کی دریافت ہوئی ہے ۔پاکستان پیٹرولئیم لیمیڈ( پی پی ایل) نے اگست 2018ءمیں سندہ کے ضلع سانگھڑ میں یومیہ 23 ملین کیوبک فٹ گیس اور91 بیرل تیل کی دریافت کی ہے۔